جلی کٹوپر سپریم کورٹ کی پابندی کے خلاف تمل ناڈو میں جاری مظاہروں کو بیر سٹر اسد الدین اویسی نے ہندتوا طاقتوں کیلئے ایک سبق قرار دیا ہے۔ بیر سٹر اسد الدین اویسی نےکہاکے ہندوستان میں صرف ایک ثقافت نہیں ہے ، ہم سب جشن مناتے ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ بیر سٹر اسد الدین
اویسی نے یکساں سول کوڈ کو لے کر بھی ہندتوا طاقتوں پر نشانہ سادھا ۔ بیر سٹر اسد الدین اویسی نے کہا کہ جلی کٹو پر ہو رہے مظاہرے ہندتوا نظریاتی طاقتوں کے لئے ایک سبق ہے۔ یکساں سول کوڈ کو اس ملک پر مسلط نہیں کیا جا سکتا ، کیونکہ یہاں صرف ایک ثقافت نہیں ہے، ہم سب کا جشن مناتے ہیں۔